ایشین جونیئر اسکواش ٹورنامنٹ: پاکستان نے انڈر 13 اور انڈر 15 کے ٹائٹلز جیت لیے
ایشین جونیئر اسکواش ٹورنامنٹ میں پاکستان کےکھلاڑیوں نے شاندارکارکردگی دکھا کر ایشین انڈر 13 اور انڈر 15 کے ٹائٹلز جیت لیے ہیں۔
ڈان نیوز کے مطابق کوریا میں جاری ایشین جونیئر اسکواش ٹورنامنٹ کے بوائز انڈر 13 فائنل میں پاکستان کے سہیل عدنان نے بھارت کے آیان دھنوکا کو شکست دی۔
انڈر 15 میں پاکستاں کے نعمان خان نے کامیابی حاصل کی جب کہ گرلز انڈر 13 کےفائنل میں ماہنور علی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
سہیل عدنان کا بھارتی حریف کیخلاف کامیابی کا اسکور 5-11، 2-11، 11-13 اور 6-11 رہا۔
انڈر 15 میں پاکستاں کے نعمان خان نے ہم وطن احمد رایان خلیل کو شکست سے دو چار کیا۔ گرلز انڈر 13 کےفائنل میں ماہنور علی کو سیکنڈس یڈ چین کی ین زیووان سے شکست ہوئی۔