• KHI: Partly Cloudy 23.2°C
  • LHR: Cloudy 13.9°C
  • ISB: Cloudy 15°C
  • KHI: Partly Cloudy 23.2°C
  • LHR: Cloudy 13.9°C
  • ISB: Cloudy 15°C

ملک بھر میں سونا 1500 روپے مہنگا ہو گیا

شائع July 8, 2025
— فائل فوٹو: اے آئی / فری پک
— فائل فوٹو: اے آئی / فری پک

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک ہزار 500 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

سرکاری ٹیلی ویژن پی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ 24 قیراط فی تولہ خالص سونے کی قیمت 1500 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 54 ہزار 500 روپے ہو گئی، جبکہ 24 قیراط 10 گرام سونا ایک ہزار 286 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 3 ہزار 926 روپے کا ہو گیا۔

دوسری جانب، 10 گرام 22 قیراط سونا 2 لاکھ 78 ہزار 608 روپے میں فروخت ہوا۔

ادھر، جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 3,841 روپے اور 3,293 پر مستحکم رہی۔

ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھ کر 3 ہزار 325 ڈالر ہو گئی۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025