• KHI: Cloudy 28.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 22.9°C
  • KHI: Cloudy 28.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 22.9°C

معاشی تھنک ٹینک نے قرضوں کو منافع بخش سرمایہ کاری پر خرچ کرنے کا مطالبہ کردیا

شائع July 8, 2025 اپ ڈیٹ July 8, 2025 08:06pm
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

معاشی تھنک ٹینک اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈیولپمنٹ (ای پی بی ڈی ٹی) نے قرضوں کو منافع بخش سرمایہ کاری پر خرچ کرنے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ای پی بی ڈی ٹی کی رپورٹ میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ملکی قرضوں کو غیر ضروری اخراجات کی بجائے بہتر استعمال کیاجائے اور ان قرضوں کے بہتر استعمال کے لیے بنیادی اصلاحات کی جائیں۔

معاشی تھنک ٹینک کی جانب سے کہا گیا کہ پاکستان کا 72 کھرب روپے کا قرضہ معاشی سرگرمیوں میں اضافے کے لیے استعمال کیا جائے۔

مزید کہا گیا کہ ملکی قرضے کو بینکوں کے منافع پر خرچ نہ کیا جائے اور نہ ہی ان قرضوں کو سرکاری اداروں کو سبسڈی فراہم کرنے پر ضائع کیا جائے۔

معاشی تھنک ٹینک کی جانب سے کہا گیا کہ عالمی بینک کے معاشی ماہرین بھی ای پی بی ڈی ٹی رپورٹ کی توثیق کر رہے ہیں جبکہ یو این ڈی پی کی تازہ رپورٹ کے مطابق قرضوں کو سرمایہ کاری کی بجائے اخراجات پر استعمال کیا جا رہا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ حکومتی قرضوں کی وجہ سے پرائیویٹ سیکٹر کو قرض نہیں مل رہا ہے، پاکستان جی ڈی پی کا 28 فیصد سالانہ قرضہ حاصل کر رہا ہے جب کہ 28 فیصد قرضوں میں سے صرف 2 فیصد قرض ترقیاتی اخراجات پر خرچ ہورہا ہے۔

ٹھنک ٹینک کی جانب سے کہا گیا کہ پاکستان میں کاروباری لاگت 11 فیصد تک پہنچ چکی ہے، علاقائی ممالک میں کاروباری لاگت 5.5 فیصد پر ہے۔

مزید کہا گیا کہ صنعتوں کے مقابلے میں بینکوں کو گارنٹیڈ منافع دیا جارہا ہے، قرضوں کو کاروباری سرگرمیاں بڑھانے پر استعمال کیا جائے، قرضوں کو برآمدات بڑھانے پر خرچ کیا جائے۔

کارٹون

کارٹون : 1 اپریل 2026
کارٹون : 31 مارچ 2026