خیبر پختونخوا: پولیس اہلکاروں کے شہدا پیکیج اور یونیفارم الاؤنس میں اضافہ
خیبر پختونخوا پولیس اہلکاروں کے شہدا پیکیج اور یونیفارم الاؤنس میں اضافہ کردیا گیا۔
ڈان نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا کی حکومت نے پولیس اہلکاروں کے شہدا پیکیج میں 10 لاکھ روپے سے ایک کروڑ 10 لاکھ روپے تک اور یونیفارم الاؤنس میں 4 تا 6 ہزار روپے کا اضافہ کر دیا۔
صوبائی محکمہ خزانے نے اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق شہدا پیکیج میں اضافے کے ساتھ ساتھ شہدا کے خاندانوں کو پلاٹ بھی دیے جائیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کانسٹیبل رینک کے لیے شہدا پیکیج میں 10 لاکھ روپے کا اضافہ کیا گیا ہے اور یہ ایک کروڑ سے بڑھ کر ایک کروڑ 10 لاکھ ہوگیا ہے۔
اسی طرح انسپکٹر جنرل ( آئی جی) لیول کےافسران کے لیے شہدا پیکیج میں ایک کروڑ 10 لاکھ روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیکیج ایک کروڑ سے بڑھ کر دو کروڑ 10 لاکھ روپے ہوگیا ہے۔
شہدا کے خاندانوں کو ( شہید کے) رینکس کے تناسب سے 5 مرلے سے لے کر ایک کنال کے پلاٹ بھی ملیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کانسٹیبل سے لے کر انسپکٹر رینکس تک کے یونیفارم الاؤنس میں 4 ہزار روپے سے لے کر 6 ہزار روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔













لائیو ٹی وی