• KHI: Sunny 25.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.9°C
  • ISB: Cloudy 18.7°C
  • KHI: Sunny 25.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.9°C
  • ISB: Cloudy 18.7°C

بھارتی ایکشن فلم کی شوٹنگ کے دوران اسٹنٹ مین ہلاک

شائع July 14, 2025
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

بھارتی تامل ایکشن فلم کی شوٹنگ کے دوران خطرناک منظر شوٹ کروانے کے دوران اسٹنٹ مین کی ہلاکت کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

بھارتی ویب سائٹ ’این ڈی ٹی وی‘ کے مطابق آنے والی تامل ایکشن فلم وتوان (Vettuvan ) کی شوٹنگ کے دوران معروف اسٹنٹ مین ہلاک ہوگئے۔

واقعے کی سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسٹنٹ میں تیز رفتار گاڑی کو بنائی گئی اونچائی سے گزارنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن اس دوران ان کی گاڑٓی ہوا میں اچھل جاتی ہے۔

مذکورہ اسٹنٹ کو شوٹ کرنے والے کیمرا مین گاڑی کے ہوا میں اچھلنے کے بعد سمجھ گئے کہ اسٹنٹ مین کے ساتھ کچھ غلط ہوا ہے اور وہ کیمرے چھوڑ کر اسٹنٹ مین کی جانب بھاگتے دکھائی دیتے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسٹنٹ مین گاڑی کے ہوا میں اچھلنے کے بعد زمین پر آ گرنے کے وقت ہی ہلاک ہوجاتے ہیں اور کیمرامینز سمیت دیگر افراد کے پہنچنے تک اسٹنٹ مین مر چکے ہوتے ہیں۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق ہلاک ہونے والے اسٹنٹ مین کی شناخت ایس ایم راجو کے نام سے ہوئی جو تامل فلموں کے معروف اسٹنٹ مین تھے۔

انہوں نے درجنوں فلموں میں انتہائی خطرناک اسٹنٹ بھی شوٹ کروائے تھے لیکن آنے والی فلم کی شوٹنگ کے دوران گاڑی کو اونچائی سے چھلانگ دلوانے کے منظر شوٹ کروانے کے دوران وہ ہلاک ہوگئے۔

اسٹنٹ مین کی ہلاکت کے بعد فلم کی کاسٹ، ہدایت کار اور پروڈیوسرز نے کچھ دن تک فلم کی شوٹنگ ملتوی کا اعلان کرتے ہوئے اسٹنٹ مین کی ہلاکت پر اظہار افسوس بھی کیا۔

خیال رہے کہ زیادہ تر فلموں میں ہیرو یا ولن کے خطرناک مناظر اسٹنٹ مین شوٹ کرواتے ہیں، ایسے اسٹنٹ مین کے چہرے پر ہیرو یا ولن کے پلاسٹ کے چہرے لگائے جاتے ہیں اور فلم میں دکھانے کی کوشش کی جاتی ہے کہ مذکورہ مںظر ہیرو یا ولن نے خود کیا ہے۔

تامل فلموں کی طرح بولی وڈ، ہولی وڈ اور دنیا کی تمام فلم انڈسٹریز میں خطرناک مناظر شوٹ کروانے کے لیے اسٹنٹ مین کی خدمات حاصل کی جاتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025