اسرائیلی فوج کی غزہ کے مختلف حصوں پربمباری سےمزید 78 فلسطینی شہید
اسرائیلی فوج کی غزہ کے مختلف حصوں پربمباری سے 78 فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے، شہدا میں امداد لینے کیلئے امدادی مراکز پر جانے والے کئی افراد بھی شامل ہیں ۔
فلسطین کی صفا نیوز ایجنسی کے مطابق غزہ سٹی کے مغرب میں واقع الشاطی پناہ گزین کیمپ کے قریب ایک گھر کو اسرائیلی طیاروں نے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں پانچ افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔
غزہ کے شمال مشرقی علاقے الزرقا میں القدس کے نواحی علاقے الطفا میں ایک عمارت پر اسرائیلی فضائی حملے میں کئی افراد شہید اور زخمی ہوگئے، اسرائیلی فوج نےغزہ کے جنوب مشرق میں المختون محلے کے شہریوں کے متعدد مکانات دھماکے سے اڑادیے۔
سرکاری فلسطینی نیوز ایجنسی وفا کے مطابق جنوبی غزہ میں ایک امدادی مرکز کے قریب ہونے والے اسرائیلی حملے میں کم از کم پانچ افراد شہید ہو گئے، خان یونس میں بے گھر افراد کے کیمپ پر اسرائیلی فضائی حملے میں بھی کم از کم نو افراد شہید اور کئی زخمی ہوئے۔
وفا نیوز ایجنسی کے مطابق وسطی غزہ کے بریج پناہ گزین کیمپ میں ایک تجارتی مرکز پرحملے میں چار افراد شہید ہو گئے، شمالی غزہ اور غزہ سٹی میں بھی اسرائیلی فورسز کے حملے تیز ہو گئے ہیں، مقبوضہ غزہ کے وسطی علاقے دیر البلح کو اسرائیلی فوج نے الطفا اور شجاعیہ کے محلے کے قریب فضا سے نشانہ بنایا جس سے کئی رہائشی عمارتیں زمین بوس ہو گئیں۔
اسرائیلی فوج نے انخلانے نئے احکامات میں کہا ہے کہ فلسطینی شمالی غزہ کے سولہ علاقے خالی کردیں، عرب میڈیا کے مطابق صہیونی فوج نے زیتون کے علاقے میں مسجد کو بھی نشانہ بنایا۔
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی درندگی میں شہدا کی تعداد58 ہزار 386 ہوگئی ہے، جن میں مئی سے اب تک شہید ہونے والے 830 فلسطینیوں کو امدادی مراکز پر حملوں میں شہید کیا گیا۔












لائیو ٹی وی