• KHI: Clear 19.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.6°C
  • ISB: Cloudy 13°C
  • KHI: Clear 19.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.6°C
  • ISB: Cloudy 13°C

عمران خان کے بیٹے تحریک چلانے نہیں اپنے والد سے ملنے آرہے ہیں، بیرسٹر علی ظفر

شائع July 15, 2025
فائل فوٹو: ڈان نیوز
فائل فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ عمران خان کے بیٹے تحریک چلانے نہیں، اپنے والد سے ملنے آرہے ہیں۔

ڈان نیو زکے پروگرام ’ دوسرا رخ ’ میں میزبان نادر گرامانی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ عمران خان کے بیٹے تحریک چلانے نہیں اپنے والد سے ملنے آ رہے ہیں۔

علی ظفر نے کہا کہ تحریک چلانا سیاسی قیادت کا کام ہے، بانی کے بیٹے اگر چاہیں تو تحریک میں شامل ہو سکتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ (علی امین گنڈاپور کی جانب سے دیے گئے) 90روز کے الٹی میٹم سے کنفیوژن پیدا ہوا۔

خیال رہے کہ عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے چند روز قبل کہا تھا کہ عمران خان کے بیٹوں سلیمان اور قاسم نے کہا ہے کہ وہ پاکستان آئیں گے اور تحریک کا حصہ بنیں گے، پہلے وہ امریکا جارہے ہیں وہاں وہ انسانی حقوق کے اداروں کو بتائیں گے کہ ان کے والد کے ساتھ کیا ظلم ہو رہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025