ڈیرہ اسمعٰیل خان: پولیس آپریشن میں ایک دہشت گرد ہلاک، 6 زخمی

شائع July 17, 2025
فائل فوٹو: اے ایف پی
فائل فوٹو: اے ایف پی

خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان میں پولیس آپریشن میں ایک دہشت گرد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ڈیرہ اسمٰعیل خان سجاد خان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کلاچی کے علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ 6 دیگر زخمی ہوئے۔

بیان کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد کی شناخت کا عمل جاری ہے، جبکہ اس کے قبضے سے ایک کلاشنکوف بمعہ میگزین اور گولیاں برآمد ہوئیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ تحصیل کلاچی میں پولیس اہلکاروں کی شہادت کے بعد ڈسٹرکٹ پولیس اور سی ٹی ڈی پولیس نے مشترکہ طور پر بڑے پیمانے پر سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کیا۔

رات گئے تک جاری رہنے والے سرچ آپریشن کے دوران پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا۔

کارٹون

کارٹون : 5 دسمبر 2025
کارٹون : 4 دسمبر 2025