• KHI: Partly Cloudy 18.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 11.1°C
  • ISB: Cloudy 15.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 18.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 11.1°C
  • ISB: Cloudy 15.1°C

غزہ میں اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے جاری، مزید 29 فلسطینی شہید

شائع July 17, 2025
فائل  فوٹو: اے ایف پی
فائل فوٹو: اے ایف پی

غزہ میں وحشیانہ اسرائیلی حملوں میں آج صبح سے اب تک مزید 29 فلسطینی شہید ہوگئے، اسرائیلی فوج نے گرجا گھر کو بھی نشانہ بنایا جس میں دو افراد ہلاک ہوئے۔

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق آج غزہ کی پٹی پر وحشیانہ اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد ایک بار پھر بڑھ گئی ہے اور کم از کم 29 تک پہنچ گئی ہے۔

طبی ذرائع نے الجزیرہ کو بتایا کہ ان میں سے 23 افراد غزہ شہر میں شہید ہوئے، شہدا میں 8 افراد وہ تھے جو امدادی ٹرکوں کی حفاظت پر مامور تھے، اطلاعات کے مطابق تقریباً 20 ٹرک جو غزہ کی پٹی کے شمالی حصے میں مخصوص علاقوں کی طرف جا رہے تھے، ڈرون حملے کی زد میں آ گئے۔

گرجا گھر پر حملہ

آج غزہ شہر میں کیتھولک چرچ پر اسرائیلی حملے میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔

کیتھولک فلاحی تنظیم کاریٹاس یروشلم کے مطابق، اسرائیلی فوج کے حملے میں ہلاک ہونے والوں میں چرچ کا 60 سالہ چوکیدار اور 84 سالہ خاتون شامل ہیں جو چرچ کے احاطے میں کاریٹاس کے خیمے میں نفسیاتی اور سماجی مدد حاصل کر رہی تھیں۔

جنوبی لبنان میں اسرائیلی ڈرون حملہ

لبنانی میڈیا نے جنوبی لبنان میں ایک کار پر اسرائیلی ڈرون حملے کی اطلاع دی، لبنان کے نیشنل براڈکاسٹنگ نیٹ ورک (این بی این) کے مطابق یہ حملہ جنوبی قصبوں کفور اور طول کے درمیان نبطیہ کے قریب پیش آیا۔

تاحال جانی نقصان کی کوئی فوری اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025