• KHI: Sunny 25.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.9°C
  • ISB: Cloudy 18.7°C
  • KHI: Sunny 25.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.9°C
  • ISB: Cloudy 18.7°C

پاکستان مخالف بولی وڈ فلم کی شوٹنگ کے دوران پاکستانی پرچم لہرانے پر رنویر سنگھ کو تنقید کا سامنا

شائع July 18, 2025
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

معروف بولی وڈ اداکار رنویر سنگھ کو اپنی آنے والی پاکستان مخالف بولی وڈ فلم ’دھرندر‘ کی شوٹنگ کے دوران پاکستانی پرچم لہرانے پر تنقید کا سامنا ہے، صارفین ان کے بائیکاٹ کا مطالبہ بھی کرنے لگے۔

شوبز ویب سائٹ ’بولی وڈ ہنگامہ‘ کے مطابق ’دھرندر‘ کی شوٹنگ بھارتی ریاست پنجاب کے معروف شہر ’لدھیانہ‘ کے ایک گاؤں میں جاری ہے، جہاں سے شوٹنگ کی ایک مختصر ویڈیو اور تصاویر سامنے آئیں۔

وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں رنویر سنگھ کو لمبے بالوں اور سرمہ لگی آنکھوں کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں شوٹنگ کے مقام پر ایک دیوار پر لہراتا پاکستانی پرچم نظر آرہا ہے۔

شوٹنگ سیٹ کی مذکورہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے نہ صرف فلم کی ٹیم بلکہ رنویر سنگھ کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا۔

زیادہ تر سوشل میڈیا صارفین نے لکھا کہ پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ کام کرنے پر دلجیت دوسانجھ کا بائیکاٹ کیا گیا، اب ایسے لوگ رنویر سنگھ کا بائیکاٹ کیوں نہیں کر رہے؟

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

بعض سوشل میڈیا صارفین نے انتظامیہ اور حکومت کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور لکھا کہ کیسے دشمن ملک پاکستان کا قومی پرچم بھارت کی سرزمین پر لہرانے اور لگانے کی اجازت دی گئی؟

مذکورہ تنازع پر تاحال رنویر سنگھ اور فلم کی ٹیم نے کوئی بیان نہیں دیا، تاہم سوشل میڈیا پر اداکار اور فلم کی ٹیم کو تنقید کا سامنا ہے۔

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ ’دھرندر‘ کی کہانی کیا ہے لیکن بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ فلم میں بھارتی خفیہ ایجنسی کے ایک اہلکار کے انتہائی خفیہ اور بڑے مشن کو دکھایا جائے گا جو کہ قومی سلامتی کے معاملات پر کئی سازشوں کو بے نقاب کرتے دکھائی دیں گے۔

بعض رپورٹس کے مطابق رنویر سنگھ ہی خفیہ ایجنسی کے اہلکار کے روپ میں نظر آئیں گے اور ماضی کی متعدد فلموں کی طرح اس فلم میں بھی پاکستان کے خلاف زہر اگلا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025