• KHI: Partly Cloudy 17.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 11.1°C
  • ISB: Cloudy 14.5°C
  • KHI: Partly Cloudy 17.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 11.1°C
  • ISB: Cloudy 14.5°C

ورلڈ ماسٹر اسنوکر چیمپئن شپ، محمد آصف بھارتی حریف کو شکست دے کرعالمی چیمپئن بن گئے

شائع July 19, 2025
— فوٹو: ورلڈ ماسٹر اسنوکر چیمپئن شپ
— فوٹو: ورلڈ ماسٹر اسنوکر چیمپئن شپ

پاکستانی کیوئسٹ محمد آصف نے آئی بی ایس ایف ورلڈ ماسٹر اسنوکر چیمپئن میں تاریخی کامیابی حاصل کر لی، فائنل مقابلے میں محمد آصف نے بھارتی حریف برجیش دمانی کو 3-4 فریم سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔

بحرین کے دارالحکومت مناما میں جاری چیمپئن شپ کے فائنل مقابلے میں ابتدائی 2 فریم قومی کیوئسٹ محمد آصف نے اپنے نام کیے، تاہم لگاتار 3 فریمز میں بھارتی حریف نے محمد آصف کو شکست دے کر مقابلہ 2-3 کر کے برتری حاصل کر لی۔

عالمی چیمپئن نے ایک بار پھر شاندار کم بیک کرتے ہوئے اگلے دونوں فریم جیت کر مقابلہ 3-4 سے اپنے نام کر لیا۔

۔

قبل ازیں، پاکستانی کیوئسٹ حسنین اختر نے بھی مناما میں جاری چیمپئن شپ کے دوران انڈر 17 کا ورلڈ ٹائٹل جیت لیا ہے۔

فائنل مقابلے میں قومی کیوئسٹ محمد حسنین نے ویلز کے رائلی پاول کو یک طرفہ مقابلے میں سے0-4 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ 16 سالہ حسنین اختر نے کھیل کے آغاز کے ساتھ ہی بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف کھلاڑی کو سنبھلنے کا موقع ہی نہیں دیا۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025