• KHI: Partly Cloudy 29.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.9°C
  • ISB: Rain 27.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 29.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.9°C
  • ISB: Rain 27.1°C

لاہور میں الیکٹرک بس کے بعد اب الیکٹرک ٹرام بھی چلے گی

شائع July 22, 2025 اپ ڈیٹ July 22, 2025 01:08pm
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

لاہور میں اب الیکٹرک الیکٹرک ٹرام بھی چلے گی، چین سے پہلی الیکٹرک ٹرام لاہور پہنچ گئی، ابتدائی طور پر ٹرام کو کینال روڈ پر چلایا جائے گا۔

ڈان نیوز کے مطابق میٹروبس، اورنج ٹرین اور الیکٹرک بس کے بعد لاہور کی سڑکوں پر ٹرام چلتی دیکھائی دے گی، ایک ٹرام 3 باکسز پر مشتمل ہے، جو مکمل طور پر بجلی سے چلے گی۔

10 منٹ چارج کے بعد الیکٹرک ٹرام 25 سے 27 کلو میٹر چلے گی اور اس میں 250 افراد کے سفر کرنے کی گنجائش موجود ہے۔

3 باکسز پر مشتمل ٹرام کی اسمبلنگ علی ٹاون ڈپو میں کی جا رہی ہے، ٹرام کو پہلے مرحلے میں پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر چلایا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026