• KHI: Sunny 29.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 24.9°C
  • ISB: Sunny 19.4°C
  • KHI: Sunny 29.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 24.9°C
  • ISB: Sunny 19.4°C

بھارتی آبی جارحیت، دریائے پونچھ پر ڈیم کا اسپل وے کھول دیا،آزاد کشمیر میں علاقے زیرآب آنے کا خطرہ

شائع July 22, 2025
— فائل فوٹو: ڈان نیوز
— فائل فوٹو: ڈان نیوز

بھارت نے دریائے پونچھ پر بنے ڈیم کا اسپل وے کھول دیا، دریا میں اونچے درجے کے سیلاب سے آزاد کشمیر میں مختلف علاقے زیرآب آنے کا خطرہ ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق بھارت نے آبی جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دریائے پونچھ پر تعمیر کردہ ڈیم کا اسپل وے کھول دیا ہے، جس سے دریا میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا ہے اور سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

بھارتی آبی جارحیت کی وجہ سے دریائے پونچھ میں اونچے درجے کا سیلاب ہے جس سے بٹل، دھر مسال، تتہ پانی اور کوٹلی کے نشیبی علاقوں کو خطرہ لاحق ہوگیا۔

دریائے پونچھ میں اونچے درجے کےسیلاب کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے الرٹ جاری کردیا اور شہریوں کو محتاط رہنے اور محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کردی۔

کارٹون

کارٹون : 11 فروری 2026
کارٹون : 10 فروری 2026