• KHI: Partly Cloudy 28.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 28.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.4°C

چین پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے، صدر مملکت

شائع July 24, 2025
چینی سفیر نے صدر زرداری کی سالگرہ پر صدر شی جن پنگ کا نیک خواہشات کا خصوصی پیغام پہنچایا — فوٹو: ڈان نیوز
چینی سفیر نے صدر زرداری کی سالگرہ پر صدر شی جن پنگ کا نیک خواہشات کا خصوصی پیغام پہنچایا — فوٹو: ڈان نیوز

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان، چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے، چین پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق ایوان صدر اسلام آباد میں صدر مملکت سے چینی سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے ملاقات کی، اس دوران دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان، چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، دونوں ملکوں کے درمیان تجارت، معیشت، ثقافت اور علاقائی روابط کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں امن، سلامتی اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔

صدر زرداری نے کہا کہ پاکستانی عوام اپنے آہنی بھائی چین کی مستقل حمایت پر شکر گزار ہیں، چین پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

اس موقع پر چینی سفیر نے صدر مملکت کی آنے والی سالگرہ پر صدر شی جن پنگ کی جانب سے دلی نیک خواہشات کا خصوصی پیغام پہنچایا۔

کارٹون

کارٹون : 26 مارچ 2026
کارٹون : 25 مارچ 2026