• KHI: Partly Cloudy 26.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 23°C
  • ISB: Partly Cloudy 21.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 23°C
  • ISB: Partly Cloudy 21.8°C

جنرل ساحر شمشاد مرزا سے تاجکستان کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات

شائع July 25, 2025
فوٹو: آئی ایس پی آر، فیس بک پیج
فوٹو: آئی ایس پی آر، فیس بک پیج

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے تاجکستان کے چیف آف جنرل اسٹاف نے ملاقات کی، میجر جنرل سعیدزودا نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک افواج کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، نشانِ امتیاز (ملٹری) سے تاجکستان کے چیف آف جنرل اسٹاف آف دی آرمڈ فورسز اور پہلے نائب وزیر دفاع میجر جنرل سعیدزودا بوبوجون عبدالقادر نے ملاقات کی۔

ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی کی بدلتی ہوئی صورتحال اور باہمی اسٹریٹجک مفادات پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں عسکری رہنماؤں نے پاکستان اور تاجکستان کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا اور دو طرفہ دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات پر گفتگو کی۔

میجر جنرل سعیدزودا بوبوجون عبدالقادر نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔

قبل ازیں میجر جنرل سعیدزودا بوبوجون عبدالقادر جب جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز پہنچے تو تینوں مسلح افواج کے چاق چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔

کارٹون

کارٹون : 26 مارچ 2026
کارٹون : 25 مارچ 2026