بلوچستان: حوالہ ہنڈی، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 16 ملزمان گرفتار
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 16 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ڈان نیوز کے مطابق گرفتار ملزمان حوالہ ہنڈی، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث تھے، جنہیں بلوچستان کے مختلف علاقوں سے حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، ملزمان سے بھاری مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی ہے۔
ملزمان سے موبائل فونز اور حوالہ ہنڈی سے متعلق دیگر شواہد بھی ملے ہیں، ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی ایف آئی اے نے کوئٹہ میں کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔
گرفتار ملزمان میں اکمل خان، سیف اللہ، بشیر احمد، عبدالقیوم اور عبداللہ شامل تھے، جن سے کے قبضے سے 6 لاکھ 84 ہزار پاکستانی روپے برآمد ہوئے تھے۔












لائیو ٹی وی