• KHI: Partly Cloudy 29.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 29.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.9°C

الیکشن ٹریبونل نے کوئٹہ کے 2 صوبائی حلقوں کی انتخابی عذرداریاں خارج کردیں

شائع July 28, 2025
— فائل فوٹو: اے پی پی
— فائل فوٹو: اے پی پی

بلوچستان ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبیونل نے کوئٹہ کے حلقہ پی بی 38 اور پی بی 46 میں دائر 2 انتخابی عذرداریاں خارج کردیں۔

ڈان نیوز کے مطابق بلوچستان ہائیکورٹ کے جج جسٹس عامر نواز رانا پر مشتمل الیکشن ٹریبونل نے محفوظ فیصلے سنائے۔

پی بی 38 کوئٹہ ون سے کامیاب اے این پی کے نعیم بازئی کے خلاف جمعیت علمائے اسلام کے عین اللہ شمس نے درخواست دائر کی تھی۔

پی بی 46 کوئٹہ 9 سے کامیاب بی اے پی کے پرنس عمر احمد زئی کی کامیابی کے خلاف جمعیت علمائےاسلام کے سردار احمد خان شاہوانی نے انتخابی عذرداری دائر کررکھی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 26 مارچ 2026
کارٹون : 25 مارچ 2026