حکومت کا سویابین کی کم پیداوار کے اسباب جاننے کے لیے جامع سائنسی تجزیے کرنے کا فیصلہ
حکومت نے سویابین کی کم پیداوار کے اسباب جاننے کے لیے جامع سائنسی تجزیے کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
حکومت نے پروفیسر کوثر عبداللہ ملک کی سربراہی میں ماہرین پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی، کمیٹی آئندہ دس دنوں میں قومی کانفرنس، بیج اور بایو ٹیکنالوجی پالیسی کے لیے ماہرین کی رائے دے گی، کمیٹی بایو سیفٹی اور بایو ٹیکنالوجی پر مشتمل جامع پالیسی 90 دن میں تیار کرے گی۔
پالیسی کا مقصد پائیدار زرعی ترقی اور غذائی تحفظ کو یقینی بنانا ہے، اس سلسلے میں ڈاکٹر مصدق ملک کی زیرِ صدارت جی ایم او سویابین میل کی درآمد سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں جینیاتی مواد کے اخراج کے خطرات اور حیاتیاتی تحفظ پر تفصیلی غور کیا گیا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر مصدق ملک کا کہنا تھا کہ سویابین کی کم پیداوار کے اسباب جاننے کے لیے جامع سائنسی تجزیے کیے جائیں، مقامی سویابین بیج اور میل کی بلند لاگت پر تشویش اور وجوہات کا تعین ضروری قرار کیا جائے، تاہم اجلاس میں جینیاتی مواد کے اخراج کے خطرات اور حیاتیاتی تحفظ پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔












لائیو ٹی وی