اداکارہ کی جانب سے قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، علیزے شاہ کا دعویٰ
اداکارہ علیزے شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں اداکارہ منسا ملک کی جانب سے اب بھی قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں اور اگر انہیں کچھ بھی ہوا تو اس کی ذمہ دار مذکورہ اداکارہ ہوں گی۔
علیزے شاہ نے انسٹاگرام اسٹوریز میں منسا ملک پر سنگین الزامات عائد کیے اور دعویٰ کیا کہ ماضی کی طرح اب بھی اداکارہ انہیں قتل کی دھمکیاں دے رہی ہیں۔
علیزے شاہ نے انسٹاگرام اسٹوریز میں منسا ملک کا نام لیے بغیر بتایا کہ انہیں اداکارہ کی جانب سے اب بھی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔
ان کے مطابق اداکارہ انہیں نامعلوم نمبرز کے ذریعے دھمکیاں دے رہی ہیں جب کہ تین سال قبل بھی مذکورہ عورت نے انہیں دھمکیاں دی تھیں۔
اداکارہ نے لکھا کہ تین سال قبل بھی منسا ملک نے انہیں بدنام کرنے کی کوشش کی تھی۔
علیزے شاہ نے انسٹاگرام اسٹوریز میں واٹس ایپ چیٹنگ کے اسکرین شاٹ بھی شیئر کیے، جن میں سلطان نامی مرد کی جانب سے اداکارہ سے گفتگو کے پیغامات دیکھے جاتے ہیں۔
مذکورہ اسکرین شاٹ دسمبر 2022 میں کی جانے ولای چیٹنگ کے ہیں جب کہ اداکارہ نے سلطان نامی شخص کی جانب سے موصول ہونے والے آڈیو پیغامات کی ویڈیو بھی شیئر کی۔

اداکارہ نے بتایا کہ انہیں تین سال قبل بھی دھمکیاں دی گئی تھیں اور اب بھی انہیں اداکارہ نامعلوم نمبرز سے قتل کی دھمکیاں دے رہی ہیں، اگر انہیں کچھ بھی ہوا تو اس کی ذمہ داری منسا ملک پر عائد ہوگی۔
علیزے شاہ کی جانب سے مذکورہ الزامات سے قبل انہوں نے منسا ملک پر دوسرے بھی سنگین الزامات عائد کیے تھے اور دعویٰ کیا تھا کہ تین سال قبل ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران پہلے منسا ملک نے انہیں تھپڑ دے مارا تھا، جس پر انہوں نے اداکارہ کو چپل دے ماری تھی۔

اداکارہ نے بتایا تھا کہ منسا ملک نے ان پر جھوٹے الزامات لگائے، ان کے خلاف پولیس مقدمہ دائر کروایا جب کہ بااثر شوبز شخصیات سے فون کرواکر انہیں دھمکیاں بھی دیں۔
علیزے شاہ نے بعد ازاں بھی نام لیے بغیر منسا ملک کے خلاف ویڈیوز شیئر کی تھیں اور کہا تھا کہ سچ سامنے آنے کے بعد وہ ان سے معافی مانگنے کو تیار ہیں۔
علیزے شاہ نے منسا ملک کا نام لیے بغیر اپنے مداحوں کو اپیل کی تھی کہ وہ اداکارہ کو اتنا تنگ کریں کہ وہ معافی مانگنے پر مجبور ہوجائے۔
علیزے شاہ کی جانب سے سنگین الزامات عائد کیے جانے کے باوجود تاحال منسا ملک نے کوئی رد عمل نہیں دیا۔












لائیو ٹی وی