• KHI: Partly Cloudy 28.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 28.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.4°C

شکارپور کے قریب دھماکے سے جعفر ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

شائع July 28, 2025
— فوٹو: اے پی پی
— فوٹو: اے پی پی

سندھ کے شہر شکارپور کے قریب ایک دھماکے کے نتیجے میں جعفر ایکسپریس ٹرین کے تین بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق سکھر سے ریسکیو ٹیموں کو حادثے کے بعد مرمت کے کام کے لیے روانہ کیا گیا۔

سکھر ریلوے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ جمشید عالم نے بتایا کہ جعفر ایکسپریس پشاور سے کوئٹہ جا رہی تھی، جب سلطان پور کے قریب دھماکے کا شکار ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ’دھماکے کے بعد ٹرین آپریشن معطل کر دیے گئے‘، انہوں نے کہا کہ مسافروں کو ’ٹرین کے پٹڑی سے اترنے کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ریلوے حکام نے کہا کہ ٹریک کی مرمت میں 5 گھنٹے تک کا وقت لگ سکتا ہے۔

دریں اثنا، حکومت سندھ نے پٹڑی پر دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے، جب ٹرین سروس کو حملے کا نشانہ بنایا گیا ہو۔

جون میں، ایک ریموٹ کنٹرول دھماکا خیز مواد ریل کی پٹڑیوں پر نصب کیا گیا تھا، اس کے نتیجے میں جعفر ایکسپریس کی 4 بوگیاں شکارپور کے مویشی منڈی کے قریب پٹڑی سے اتر گئی تھیں۔

اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا، لیکن حملے کی ذمہ داری کالعدم بلوچ ریپبلکن گارڈز نے اپنے ایک بیان میں قبول کی تھی۔

مارچ میں صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور جانے والی ٹرین جعفر ایکسپریس)پر نامعلوم دہشت گردوں نے حملہ کر کے 400 سے زائد مسافروں کو یرغمال بنالیا تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا تھا کہ جعفر ایکسپریس کے یرغمالی مسافر بازیاب ہوگئے تھے اور تمام 33 دہشتگرد ہلاک کردیے گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 26 مارچ 2026
کارٹون : 25 مارچ 2026