• KHI: Partly Cloudy 26.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 23°C
  • ISB: Partly Cloudy 21.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 23°C
  • ISB: Partly Cloudy 21.8°C

کراچی میں جرمن قونصل خانے کی سروسز غیر یورپی افراد کیلئے بند

شائع July 28, 2025
— فائل فوٹو: ڈان
— فائل فوٹو: ڈان

کراچی میں جرمن قونصل خانے کو غیر یورپی افراد کے لیے بند کر دیا گیا۔

جرمن قونصل خانہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اعلان کیا کہ وہ غیر یورپی یونین شہریوں کے لیے تاحکم ثانی اپنی خدمات بند کر رہے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق غیر یورپی شہریوں کے لیے تمام خدمات معطل کر دی گئی ہیں، جن میں ویزا کی اپائنٹمنٹس بھی شامل ہیں۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ’غیر یورپی شہریوں کے لیے تمام ویزا اپائنٹمنٹس کو غیر معینہ مدت کے لیے منسوخ کر دیا گیا ہے اور ان کی دوبارہ شیڈولنگ نہیں کی جائے گی، درخواست گزاروں کو ہمارے اپائنٹمنٹ سسٹم کے ذریعے دوبارہ رجسٹر کرنا ہوگا۔

اسی قسم کا نوٹس قونصل خانے کی ویب سائٹ پر بھی شائع کیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں واقع جرمن سفارت خانے نے اس قسم کا کوئی نوٹس جاری نہیں کیا، ڈان ڈاٹ کام نے سفارت خانے سے تبصرہ کے لیے رابطہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی اور لاہور میں امریکی قونصل خانوں نے درخواست کی تھی کہ تمام ایف، ایم یا جے قسم کے غیر امیگریٹ ویزا کے درخواست گزار اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو عوامی کر دیں تاکہ جانچ پڑتال کی جا سکے، جب کہ نیو دہلی میں امریکی سفارت خانہ نے بھی اسی نوعیت کی ہدایات جاری کی تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 26 مارچ 2026
کارٹون : 25 مارچ 2026