باجوڑ: سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر تحصیل ماموند کے اسکول 8 اگست تک بند رکھنے کا حکم

شائع July 31, 2025
— فائل فوٹو: بشکریہ مینا بھنداری / آئی پی ایس
— فائل فوٹو: بشکریہ مینا بھنداری / آئی پی ایس

خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کی تحصیل ماموند کے اسکولوں کو سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر 8 اگست تک بند رکھنے کے احکامات جاری کر دیے گئے۔

ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی نے ڈان کو تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سیکیورٹی حالات کے تناظر میں یکم اگست سے 8 اگست تک اسکول بند رہیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تحصیل ماموند میں تمام پرائیویٹ اسکول بھی بند رہیں گے۔

واضح رہے کہ 29 جولائی کو سیکیورٹی کی مخدوش صورتحال کی وجہ سے باجوڑ میں 3 دن کے لیے کرفیو نافذ کر دیا گیا تھا، کرفیو تحصیل لوئی ماموند میں نافذ کیا گیا تھا۔

ڈان نیوز کے مطابق یہ فیصلہ مخدوش سیکیورٹی صورتحال کی وجہ سے کیا گیا تھا، اس حوالے سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ سڑکوں پر گاڑیوں کی نقل و حرکت پر پابندی ہوگی، اس پابندی کا مقصد شدت پسندوں کے خلاف کارروائی ہے۔

ترجمان باجوڑ پولیس اسرار سلارزئی نے آج بتایا تھا کہ شدت پسندوں کے خلاف دو روزہ آپریشن کے بعد کرفیو اٹھا لیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 5 دسمبر 2025
کارٹون : 4 دسمبر 2025