• KHI: Partly Cloudy 24.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.3°C
  • ISB: Cloudy 18.3°C
  • KHI: Partly Cloudy 24.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.3°C
  • ISB: Cloudy 18.3°C

پاکستان، افغانستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ٹرائی نیشن سیریز کا شیڈول جاری

شائع August 1, 2025
— فائل فوٹو: کرک انفو
— فائل فوٹو: کرک انفو

پاکستان، افغانستان اور متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) کی 3 ملکی ٹی 20 سیریز کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ٹی 20 ٹرائی نیشن سیریز 29 اگست سے 7 ستمبر تک شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی، سیریز میں شامل ہر ٹیم حریف ٹیموں سے 2 مرتبہ میچ کھیلے گی۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق 3 ملکی سیریز کا افتتاحی میچ 29 اگست کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلا جائے گا، دوسرا مقابلہ 30 اگست کو یو اے ای اور پاکستان کے درمیان شیڈول ہے۔

یکم ستمبر کو یو اے ای اور افغانستان کی ٹیمیں ایک مدمقابل آئیں گی، پاکستان 2 ستمبر کو افغانستان کیخلاف اور 4 ستمبر کو یو اے ای سے ٹکرائے گی۔

پی سی بی کے اعلامیے کے مطابق فائنل 7 ستمبر کو شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول کیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025