• KHI: Partly Cloudy 16.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 10°C
  • ISB: Cloudy 13.5°C
  • KHI: Partly Cloudy 16.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 10°C
  • ISB: Cloudy 13.5°C

سرگودھا: 9 مئی کیس میں ملزم اسمٰعیل کو 25 برس قید، ملک احمد بھچر سمیت 51 ملزمان اشتہاری قرار

شائع August 1, 2025
— فائل فوٹو: ڈان نیوز
— فائل فوٹو: ڈان نیوز

سرگودھا میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی کو جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں ملزم اسمٰعیل کو 25 برس قید کی سزا سنا دی جبکہ پنجاب اسمبلی کے سابق قائد حزب اختلاف ملک احمد بھچر، رانا بلال، احمد چھٹہ سمیت تمام 51 ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج محمد نعیم شیخ نے مقدمہ کا فیصلہ سنایا، عدالتی فیصلے کے مطابق 9 مئی کو جوڈیشل کمپلیکس پر حملے اور توڑ پھوڑ کے مقدمے کے مرکزی ملزم اسمٰعیل کو 25 برس قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ملک احمد بھچر، رانا بلال، احمد چھٹہ سمیت تمام 51 ملزمان کو اشتہاری قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ 22 جولائی کو اے ٹی سی سرگودھا ہی نے 9 مئی 2023 کو میانوالی میں احتجاج کے مقدمے میں رہنما پی ٹی آئی ملک احمد بچھر سمیت دیگر ملزمان کو 10،10 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے 3 مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب، شبلی فراز اور زرتاج گل وزیر سمیت سمیت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 196 رہنماؤں اور کارکنوں کو 10 سال تک قید کی سزائیں سنائی تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025