لیجنڈز لیگ تنازع، لیگ کرکٹ میں پاکستان کا نام استعمال کرنےکیلئے پی سی بی کی منظوری لازم
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک-بھارت تنازع کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئندہ کسی بھی کرکٹ ایونٹ میں پاکستان کا نام استعمال کرنے پر پابندی یا پی سی بی کی اجازت کو لازم قرار دے دیا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں بھارتی ٹیم نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے راؤنڈ میچ اور سیمی فائنل میں پاکستان کیخلاف میچ کا بائیکاٹ کیا تھا. تنازع نے طوالت پکڑی تو پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی مستقبل میں اس طرح کی صورتحال سے بچنے کے لیے بڑا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی کے بورڈ آف ڈائریکٹر (بی او جی) نے لیگز کرکٹ میں شریک ہونے والے کھلاڑیوں یا منتظمین کو پاکستان کا نام استعمال کرنے کی کرکٹ بورڈ سے پیشگی منظوری کو لازم قرار دے دیا۔
ذرائع کے مطابق اہم فیصلہ ملکی وقار اور ساکھ کو برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا ہے تاکہ مستقبل میں لیجنڈز لیگ طرز کے تنازعات سے بچا جا سکے۔
واضح رہے کہ بھارتی ٹیم نے 30 جولائی کو پاکستان کیخلاف شیڈول سیمی فائنل سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔
اس سے قبل20 جولائی کو بھی پاکستان اور بھارت کے درمیان لیجنڈز لیگ کا میچ شیڈول تھا، تاہم بھارتی کھلاڑیوں کی ہٹ دھرمی کے باعث ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) کا طے شدہ ٹی20 میچ منسوخ کر دیا گیا تھا۔












لائیو ٹی وی