• KHI: Partly Cloudy 31°C
  • LHR: Partly Cloudy 29.9°C
  • ISB: Rain 30.7°C
  • KHI: Partly Cloudy 31°C
  • LHR: Partly Cloudy 29.9°C
  • ISB: Rain 30.7°C

غیرملکی مسافروں کیلئے ایئرپورٹس پر علیحدہ امیگریشن کاؤنٹرز قائم کرنے کا فیصلہ

شائع August 2, 2025 اپ ڈیٹ August 2, 2025 08:59pm
— فائل فوٹو: وائٹ اسٹار
— فائل فوٹو: وائٹ اسٹار

وزیراعظم شہباز شریف نے تمام ایئرپورٹس پر غیر ملکی مسافروں کی سہولت اور سیاحت و سرمایہ کاری کے فروغ دینے کے لیے علیحدہ امیگریشن کاؤنٹرز قائم کرنے کا حکم دے دیا۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق وزیراعظم آفس سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ یہ فیصلہ ملک میں سیاحت کو فروغ دینے، کاروباری سرگرمیوں کو جاری رکھنے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کی سہولت کے لیے کیا گیا ہے۔

مزید کہا گیا کہ ان کاؤنٹرز کے قیام سے ہوائی اڈوں پر امیگریشن پروسیسنگ کا وقت کم ہو جائے گا۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ غیر ملکیوں کے لیے علیحدہ اور مخصوص کاؤنٹرز قائم کرنے کے بعد واپس آنے والے پاکستانیوں کے لیے بھی امیگریشن کا عمل کم وقت میں مکمل ہو سکے گا۔

وزیراعظم آفس نے کہا کہ یہ اقدام پاکستان کو عالمی سیاحوں، سرمایہ کاروں اور کاروباری وفود کے لیے مزید پُرکشش اور دوستانہ بنانے کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026