• KHI: Partly Cloudy 22.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 10.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 22.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 10.4°C

پاکستانی فٹبالر ناروے کپ کے دوران اوسلو سے غائب

شائع August 6, 2025
— فائل فوٹو: مسلم ہینڈز فٹبال کلب
— فائل فوٹو: مسلم ہینڈز فٹبال کلب

پاکستانی فٹبالر ناروے کپ کے دوران اوسلو سے غائب ہوگیا ہے، مسلم ہینڈز کے فٹبالر امان اللہ رؤف بلوچ پہلے روز ہی روز لاپتا ہوگئے تھے۔

ڈان نیوز کے مطابق ناروے کپ اسٹریٹ فٹبال چیمپئن شپ میں شریک پاکستانی فٹبالر امان اللہ رؤف بلوچ پاکستانی ٹیم کے ہمراہ اوسلو پہنچا، اسٹریٹ فٹبالر چیمپئن شپ میں شرکت سے قبل ہی ٹیم سے علیحدہ ہوگیا اور ٹیم مینجمنٹ اور کھلاڑیوں سے رابطہ بھی منقطع کر لیا۔

مسلم ہینڈز کے فٹبالر کا پاسپورٹ بھی اس کے پاس موجود ہے۔

ٹیم مینجمنٹ کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری سے تعلق رکھنے والے امان اللہ رؤف بلوچ سےرابطہ کرنے کی بھرپور کوشش کی گئی مگر کامیابی نہ مل سکی۔

قبل ازیں، گزشتہ ماہ جرمنی میں ہونے والی ورلڈ یونیورسٹی گیمز میں پنجاب یونیورسٹی کے 2 طالب علم شازل احمد اور ندیم علی کھیلوں کے ایونٹ کے دوران غائب ہو گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025