شمالی وزیرستان میں آج شام سے 11 اگست کی صبح تک کرفیو نافذ

شائع August 8, 2025
—  فائل فوٹو: ڈان
— فائل فوٹو: ڈان

خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں آج شام سے پیر 11 اگست کی صبح تک کرفیو نافذ کر دیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے کرفیو کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔

ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ کرفیو کے دوران سیکیورٹی فورسز نقل و حمل کریں گی، کرفیو کا مقصد سیکیورٹی فورسز کی نقل و حمل کو محفوظ بنانا ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے ہدایت دی کہ کرفیو کے دوران عوام سڑکوں سے دور رہیں۔

کارٹون

کارٹون : 5 دسمبر 2025
کارٹون : 4 دسمبر 2025