• KHI: Partly Cloudy 26.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 23°C
  • ISB: Partly Cloudy 21.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 23°C
  • ISB: Partly Cloudy 21.8°C

سندھ اسمبلی اراکین کی تنخواہوں میں اضافے کا بل متفقہ طور پرمنظور

شائع August 9, 2025
— فائل فوٹو: سندھ اسمبلی
— فائل فوٹو: سندھ اسمبلی

سندھ اسمبلی نے اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ کیے جانے کا بل متفقہ طور پرمنظور کرلیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیرقانون ضیاء الحسن لنجار نے اراکین اسملی کی تنخواہوں اور مراعات کے اضافے کی اجازت سے متعلق بل ایوان میں پیش کیا، جس پر تمام ممبران نےڈیسک بجاکر بل کی حمایت کی اور ایوان نے بل کی متفقہ طور پر منظوری دے دی۔

اراکین سندھ اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات میں کتنا اضافہ کیا جائے گا، اس بات کا فیصلہ اسپیشل کمیٹی کرےگی۔

ایوان نے انٹرمیڈیٹ کے چیئرمین کی تعیناتی اور انسداد دہشت گردی ترمیمی بل بھی کثرت رائے سے منظور کرلیا۔ جس کے بعد اجلاس11 اگست بروز پیر صبح تک ملتوی کردیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 26 مارچ 2026
کارٹون : 25 مارچ 2026