• KHI: Partly Cloudy 20°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 20°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.2°C

غزہ: بھوک سے مزید 4 فلسطینی شہید، چین، یورپی ممالک کی اسرائیل کے ’مکمل قبضے‘ کی مذمت

شائع August 9, 2025
اسرائیلی چیف آف اسٹاف ایئل زامیر کو غزہ پر ’مکمل قبضے‘ کی حمایت کرنیوالے وزرا پر ’شدید غصہ‘ ہے — فوٹو: اسکرین گریب/ الجزیرہ
اسرائیلی چیف آف اسٹاف ایئل زامیر کو غزہ پر ’مکمل قبضے‘ کی حمایت کرنیوالے وزرا پر ’شدید غصہ‘ ہے — فوٹو: اسکرین گریب/ الجزیرہ

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 4 افراد بھوک کی وجہ سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، جس کے بعد بھوک سے شہید ہونے والوں کی تعداد 201 ہو گئی ہے۔

قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کے مطابق اقوام متحدہ، کئی یورپی ممالک اور چین سمیت عالمی برادری نے اسرائیل کے غزہ شہر پر فوج کے ’مکمل قبضے‘ کے منصوبے کی شدید مذمت کی ہے اور انتباہ کیا ہے کہ یہ اقدام پہلے سے ہی انتہائی خراب انسانی صورتحال کو مزید بدتر بنا دے گا۔

غزہ شہر کے رہائشی فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ اپنے گھروں کو نہیں چھوڑیں گے، خواہ اسرائیل ہزاروں باشندوں کو وسطی غزہ کے کیمپوں میں زبردستی منتقل کرنے کی کوشش ہی کیوں نہ کرے، ’ہم اپنی سرزمین پر ہی جئیں گے، یا مرجائیں گے‘۔

اسرائیل کی غزہ پر جنگ میں اب تک کم از کم 61 ہزار 330 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 52 ہزار 359 زخمی ہو چکے ہیں۔

7 اکتوبر 2023 کو ہونے والے حملوں میں اسرائیل میں تقریباً ایک ہزار 139 افراد مارے گئے تھے، اور 200 سے زائد کو یرغمال بنالیا گیا تھا۔

اسرائیلی فوج کے پناہ گزین کیمپوں پر چھاپے

اسرائیلی فوج نے شمالی مغربی کنارے کے پناہ گزین کیمپوں پر چھاپہ مار کارروائیاں کی ہیں، وفا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فورسز نے نابلس شہر کے قریب ال عین اور بلاطا پناہ گزین کیمپوں پر چھاپہ مارا ہے۔

دونوں کیمپ مقبوضہ مغربی کنارے کے شمال میں واقع ہیں۔

آن لائن شیئر کی گئی ویڈیوز (جن کی الجزیرہ نے تصدیق کی ہے) میں کئی فوجی گاڑیاں بلاطا کیمپ میں چھاپہ مارتی ہوئی دکھائی دی ہیں۔

اسرائیلی چیف آف اسٹاف کو ’غزہ منصوبے‘ پر غصہ

اسرائیلی براڈکاسٹنگ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف ایئل زامیر کو ان اسرائیلی وزرا پر ’شدید غصہ‘ ہے جنہوں نے غزہ شہر پر قبضے کے منصوبے کے حق میں ووٹ دیا۔

زامیر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ یرغمالیوں کی جان کو خطرے میں ڈالنے کا ارادہ نہیں رکھتے تھے، رپورٹ میں دفاعی ادارے کے ایسے ذرائع کا بھی ذکر کیا گیا جو اس فیصلے کے خلاف تھے۔

ایک ذریعے نے کہا کہ ہم غزہ میں آپریشنل کنٹرول حاصل کر لیں گے اور اس کے بعد؟ یہ ایک تباہی ہے، یہ حماس کی پسندیدہ عسکری حکمت عملی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ منصوبے میں غزہ شہر کو الگ تھلگ کرنا، 10 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو زبردستی نکال کر نئی جگہوں پر منتقل کرنا شامل ہے۔

ان نئے مقامات تعمیر کرنا ہوگا اور 12 نئے خوراک کی تقسیم کے مراکز قائم کرنا شامل ہے، یہ سب کام اس سال 7 اکتوبر تک مکمل ہونے ہیں، جب اس کا پہلا مرحلہ مکمل ہو جائے گا تو فوج شہر کا کنٹرول سنبھال لے گی۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025