• KHI: Partly Cloudy 26.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 23°C
  • ISB: Partly Cloudy 21.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 23°C
  • ISB: Partly Cloudy 21.8°C

جلاؤ گھیراؤ کیسز: انسداد دہشتگردی عدالت نے عمر ایوب کی عبوری ضمانتیں خارج کردیں

شائع August 9, 2025
— فائل فوٹو: ڈان نیوز
— فائل فوٹو: ڈان نیوز

انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) لاہور نے قومی اسمبلی میں سابق اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما عمر ایوب کی عبوری ضمانتیں خارج کردیں۔

ڈان نیوز کے مطابق اے ٹی سی لاہور میں جناح ہاؤس، عسکری ٹاور سمیت جلاؤ گھیراؤ کے 3 مقدمات کی سماعت ہوئی، انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے عمر ایوب کی عبوری ضمانت پر سماعت کی۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے عسکری ٹاور سمیت جلاؤ گھیراؤ کے تین مقدمات میں سابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی عبوری ضمانتیں خارج کردیں۔

علاوہ ازیں، عدالت نے عمر ایوب کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست مسترد کردی جبکہ ملزم کی عبوری ضمانتیں اور عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کیں۔

خیال رہے کہ ملزم پر تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ ، جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات درج ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 26 مارچ 2026
کارٹون : 25 مارچ 2026