• KHI: Partly Cloudy 26.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 23°C
  • ISB: Partly Cloudy 21.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 23°C
  • ISB: Partly Cloudy 21.8°C

ٹینکرز اور ڈمپروں کو شہریوں کو کچلنے کا لائسنس سندھ حکومت نے دیا، آفاق احمد

شائع August 10, 2025
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ ٹینکرز اور ڈمپروں کو شہریوں کو کچلنے کا لائسنس سندھ حکومت نے دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق کراچی کے راشد منہاس روڈ پر ٹریفک حادثے میں رد عمل دیتے ہوئے آفاق احمد کا کہنا تھا کہ 12 اپریل کو ہمارا احتجاج کسی قوم کے خلاف نہیں تھا بلکہ ٹینکر اور ڈمپر مافیاز کے خلاف تھا کیونکہ ہیوی ٹریفک کی زد میں آکر مارے جانے والے لوگوں میں ہر زبان اور نسل کے لوگ شامل ہیں۔

انہوں نے کراچی حادثے میں ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ٹینکرز اور ڈمپروں کو شہریوں کو کچلنے کا لائسنس سندھ حکومت نے دیا ہے۔

آفاق احمد کا مزید کہنا تھا کہ حادثے کے بعد ٹینکر اور ڈمپر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بجائے احتجاج کرنے والے عوام کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج قابل قبول نہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ پولیس ڈمپر اور ٹینکر مافیا کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرے۔

واضح رہے کہ کراچی میں ڈمپر نے مزید 2 جانیں نگل لیں، راشد منہاس روڈ پر لکی ون کے قریب ڈمپر نے موٹرسائیکل کو روند ڈالا، حادثے کے نتیجے میں بہن بھائی جاں بحق اور والد زخمی ہوگیا، واقعے کے بعد مشتعل افراد نے 7 ڈمپروں کو آگ لگادی۔

کارٹون

کارٹون : 26 مارچ 2026
کارٹون : 25 مارچ 2026