ٹیکس فراڈ کیس: چیف کمشنر اِن لینڈ ریونیو کےخلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کرنے کا حکم
سندھ ہائی کورٹ نے فیشن ڈیزائنر کے خلاف ٹیکس فراڈ کیس میں چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو، کمشنر ان لینڈ ریونیو اور اسسٹنٹ کمشنر ان لینڈ ریونیو کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا حکم دے دیا، عدالت نے توہین عدالت کی کارروائی کے لیے 20 اگست کے نوٹس جاری کردیے۔
ڈان نیوز کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں فیشن ڈیزائنر کی ٹیکس فراڈ کیس میں وفاق و دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
عدالت عالیہ نے چیف کمشنر، کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر ان لینڈ ریونیو کے خلاف بھی توہین عدالت کی کارروائی کا حکم دے دیا۔
ایف بی آر اور وفاقی حکومت کارروائی سے متعلق عدالت کو مطمئن نہیں کرسکے، عدالت نے ٹیکس کے معاملے میں درخواست گزار کے خلاف کریمنل کارروائی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے تینوں افسران کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کردی۔
سندھ ہائی کورٹ نے توہین عدالت کی کارروائی کے لیے فریقین کو 20 اگست کے نوٹسز جاری کردیے۔












لائیو ٹی وی