• KHI: Partly Cloudy 23.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 15.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 23.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 15.8°C

اسلام آباد میں 13 اگست کو اہم تفریحی مقامات بند رہیں گے

شائع August 12, 2025
فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 13 اگست کو اہم تفریحی مقامات بند رہیں گے، مجسٹریٹ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق کل وفاقی دارالحکومت میں اہم تفریحی مقامات بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، اور اس ضمن میں مجسٹریٹ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لیک ویو پارک 13 اگست کو عوام کیلئے بند رہے گا، اسی طرح دامن کوہ،شکر پڑیاں اور یادگار پاکستان بھی کل عوام الناس کے لیے بند رہیں گے۔

نوٹفیکیشن کے مطابق اسلام آباد میں کل ٹریل 2، 3، 4 اور 5 بند رہیں گی، اسی طرح سیدپور گاؤں کے عقب کا ٹریل بھی کل عوام کیلئے بند رہےگا۔

خیال رہے کہ اسلام آباد میں انتظامیہ نے یوم آزادی کی تیاریوں کے سلسلے میں کل تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 25 مارچ 2026
کارٹون : 23 مارچ 2026