• KHI: Partly Cloudy 26.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 23°C
  • ISB: Partly Cloudy 21.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 23°C
  • ISB: Partly Cloudy 21.8°C

14 اگست دھرنا وبغیر اجازت کانفرنس کیس، 12 ملزمان کا جوڈیشل ریمانڈ منظور

شائع August 13, 2025
فائل فوٹو: اے ایف پی
فائل فوٹو: اے ایف پی

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے 14 اگست دھرنے اور بغیر اجازت کانفرنس کیس میں 12 ملزمان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے سماعت کی، پولیس نے گرفتار ملزمان کو ڈیوٹی جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ عمران امیر عباسی کی عدالت میں پیش کیا۔

پولیس نے ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزموں نے پولیس سے اسلحہ چھیننے اور اہلکاروں پر حملے کی کوشش کی، جبکہ ان کے قبضے سے سامان برآمد کرنا باقی ہے۔

وکیل صفائی نے تمام ملزمان کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کی درخواست کی۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد 12 ملزمان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

کارٹون

کارٹون : 26 مارچ 2026
کارٹون : 25 مارچ 2026