• KHI: Clear 25.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.1°C
  • KHI: Clear 25.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.1°C

پاکستان نے نام نہاد ’گریٹر اسرائیل‘ کے قیام سے متعلق اسرائیل کے حالیہ بیانات کو مسترد کردیا

شائع August 15, 2025
— فائل فوٹو: ٹوئٹر
— فائل فوٹو: ٹوئٹر

پاکستان نے قابض اسرائیل کے نام نہاد ’گریٹر اسرائیل‘ کے قیام اور غزہ سے فلسطینی عوام کی زبردستی بے دخلی کے عزائم پر مبنی حالیہ بیانات کی مذمت کرتے ہوئے انہیں سختی سے سختی سے مسترد کردیا ہے۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایسے اشتعال انگیز تصورات کو یکسر رد کرے جو بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں اور متعلقہ قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

دفتر خارجہ کے مطابق یہ بیانات قابض طاقت کے اس ارادے کو ظاہر کرتے ہیں کہ وہ اپنے غیر قانونی قبضے کو مزید مضبوط کرنا چاہتی ہے اور خطے میں دیرپا امن و استحکام کے لیے جاری تمام بین الاقوامی کوششوں کو مکمل طور پر نظرانداز کر رہی ہے۔

پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ فوری اور مؤثر اقدامات اٹھائے تاکہ قابض طاقت کو خطے کو مزید غیر مستحکم کرنے اور فلسطینی عوام کے خلاف جاری جرائم و مظالم سے روکا جا سکے۔

پاکستان نے فلسطینی عوام کے جائز حقوق، بشمول حق خودارادیت اور 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر مشتمل ایک آزاد، مستحکم اور مسلسل ریاستِ فلسطین کے قیام، جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو، کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی نشریاتی ادارے ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو نے 12 اگست کو آئی 24 نیوز کو انٹرویو کے دوران کہا کہ انہیں محسوس ہوتا ہے کہ وہ ایک ’تاریخی اور روحانی مشن‘ پر ہیں اور وہ ’وعدہ شدہ سرزمین‘ اور ’گریٹر اسرائیل‘ کے تصور سے بہت زیادہ جڑے ہوئے ہیں۔

دوران انٹرویو میزبان شیرون گل نے جب اسرائیلی وزیراعظم سے پوچھا کہ کیا آپ اس وژن سے جڑے ہوئے ہیں؟ جس پر نیتن یاہو نے جواب دیا، بہت زیادہ، میزبان نے دوبارہ پوچھا واقعی؟ جس پر نیتن یاہو نے پھر سے کہا، بہت زیادہ۔

ایک سوال کے جواب میں نیتن یاہو نے مزید کہا کہ وہ نسلوں کے مشن پر ہیں، یہودیوں کی ایسی نسلیں جنہوں نے یہاں آنے کا خواب دیکھا اور یہودیوں کی نسلیں آئیں گی جو ہمارے بعد آئیں گی۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025