غزہ: اسرائیلی حملوں میں امداد کے متلاشی 17 افراد سمیت مزید 49 فلسطینی شہید
غزہ میں اسرائیل کے بدترین مظالم جاری ہیں، صہیونی فوج کے حملوں میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 49 فلسطینی شہید ہو گئے، جن میں امداد کے متلاشی 17 بھی شامل ہیں جبکہ 369 افراد زخمی ہوئے۔
قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی وزارت صحت نے بتایا کہ اسرائیل کے گزشتہ حملوں میں تباہ عمارت کے ملبے سے 2 شہید فلسطینیوں کی لاشیں بھی نکالی گئی ہیں۔
مزید بتایا کہ اس دوران بھوک کی وجہ سے ایک اور بچہ شہید ہو گیا، جس کے بعد بھوک سے شہادتوں کی مجموعی تعداد 240 تک پہنچ چکی ہے، جن میں 107 بچے شامل ہیں۔
وزارت نے مزید کہا کہ 7 اکتوبر 2023 سے اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں غزہ میں 61 ہزار 827 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ ایک لاکھ 55 ہزار 275 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
27 مئی کو اسرائیل نے امریکی ادارے جی ایچ ایف کے ذریعے امداد کی تقسیم کا نیا نظام متعارف کرایا تھا، جس کے بعد سے اب تک امداد کے منتظر ایک ہزار 898 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ 14 ہزار 113 سے زائد زخمی ہوئے۔












لائیو ٹی وی