• KHI: Partly Cloudy 15.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 9.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 10.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 15.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 9.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 10.6°C

رحیم یار خان: تیز رفتار بس کا ایمبولینس سے تصادم، 6 افراد جاں بحق، 3 زخمی

شائع August 21, 2025
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

کراچی سے لاہور جانے والی تیز رفتار بس رحیم یار خان میں ریسکیو ایمبولینس سے جا ٹکرائی، حادثے میں ایمبولینس میں سوار ریسکیو عملے کے 4 ارکان سمیت 6 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق بس اور ایمبولینس کے درمیان تصادم کوٹ سمابہ کے قریب پیش آیا، جہاں خان پور سے رحیم یار خان مریض کو لے جانی والی ریسکیو ایمبولینس سے کراچی سے لاہور جانے والی تیز رفتار بس ڈرائیور سے بے قابو ہو کر ٹکرائی۔

حادثے میں ایمبولینس میں سوار 4 ریسکیو اہلکاروں سمیت 6 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ 3 افراد زخمی بھی ہوئے۔

ریسکیو ٹیموں نے لاشیں اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025