• KHI: Partly Cloudy 18.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 15.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 18.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 15.2°C

دانش تیمور کی ہیروئن نہیں تو بدبخت ماں کا کردار ہی دیا جائے، عتیقہ اوڈھو کی خواہش

شائع August 22, 2025
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے اداکار دانش تیمور کی خوبصورتی اور اداکاری کی تعریفیں کرتے ہوئے طنزیہ انداز میں شکوہ کیا ہے کہ انہیں دانش تیمور کی ہیروئن نہ سہی لیکن ان کی بدبخت ماں کا کردار ہی دیا جائے۔

عتیقہ اوڈھو، نادیہ خان اور مرینہ خان نے حال ہی میں ’کیا ڈراما ہے‘ نامی شو میں دانش تیمور کے ڈرامے ’شیر‘ میں ان کی اداکاری کی تعریفیں کیں۔

پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے عتیقہ اوڈھو نے دانش تیمور کی خوبصورتی پر بھی بات کی اور کہا کہ نسل در نسل لوگ ان کے دیوانے ہوتے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کی والدہ بھی دانش تیمور کی بڑی مداح ہیں اور وہ اداکار پر فدا ہوتی ہیں اور یہ کہ انہیں بھی اداکار پسند ہیں۔

اسی دوران مرینہ خان نے کہا کہ اگر کوئی ایسا ڈراما بنایا جائے، جس میں دانش تیمور کو خود سے بڑی عمر کی خاتون عتیقہ اوڈھو سے محبت ہوجائے تو طوفان آجائے گا۔

ان کی بات پر عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ باالکل ایسا ہوسکتا ہے، مرد کو کسی بڑی عمر کی خاتون سے محبت کرتے دکھایا جا سکتا ہے۔

ان کی بات پر مرینہ خان اور نادیہ خان نے کہا کہ اگر ایسا دکھایا جائے گا تو طوفان آجائے گا، لوگ کہیں گے اداکارہ کو شرم نہیں آ رہی، خود سے کم عمر مرد سے معاشقہ کر رہی ہیں۔

اسی بات پر عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ اگر انہیں دانش تیمور کی ہیروئن نہیں تو ان کی بدبخت ماں کا کردار ہی دیا جائے۔

اداکارہ کی بات پر میزبان نے ان سے پوچھا کہ کیا وہ دانش تیمور کی ہیروئن بننے کی خواہش مند ہیں؟ اس پر اداکارہ نے کہا کہ ان کی خواہش تو یہی ہے لیکن اگر ایسا نہ ہوسکے تو انہیں دانش تیمور کی بدبخت ماں کا ہی کردار دیا جائے۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025