• KHI: Partly Cloudy 23.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.3°C
  • ISB: Rain 13.5°C
  • KHI: Partly Cloudy 23.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.3°C
  • ISB: Rain 13.5°C

ایشیاکپ میں شرکت نہ کرنیوالی قومی ہاکی ٹیم آئندہ سال ورلڈکپ کوالیفائرز میں حصہ لے گی

شائع August 25, 2025
— فائل فوٹو: فیس بک
— فائل فوٹو: فیس بک

بھارت میں شیڈول ایشیاکپ میں شرکت نہ کرنے والی پاکستان ہاکی ٹیم آئندہ سال ورلڈکپ ہاکی کوالیفائرز میں حصہ لے گی۔

ڈان نیوز کے مطابق قومی ہاکی ٹیم کے لیے ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کرنے کا یہ آخری اور واحد موقع ہوگا۔

ایف آئی ایچ ورلڈکپ 2026 کوالیفائرز آئندہ برس 28 فروری سے 8 مارچ تک شیڈول ہیں، ایف آئی ایچ مقررہ تاریخوں میں 2 کوالیفائنگ ٹورنامنٹس کا انعقاد کرے گی۔

ہر ٹورنامنٹ میں زیادہ سے زیادہ سے 8 ٹیمیں حصہ لیں گی، ٹورنامنٹ کی 3،3 بہترین ٹیمیں ورلڈ کپ کھیلنے کا اعزاز حاصل کریں گے۔

امریکا، کینیڈا، چلی، فرانس، انگلینڈ، آسٹریا، پولینڈ، آئرلینڈ، ویلز اور اسکاٹ لینڈ کوالیفائرز میں حصہ لیں گی۔

کوالیفائرز میں پاکستان سمیت 5 ٹیمیں ایشیا اور ایک افریقہ سے شامل ہوں گی جب کہ ایف آئی ایچ مینز ہاکی ورلڈ کپ 2026 میں 16 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے ایشیا کپ ہاکی کھیلنے سے انکار کر دیا تھا، قومی ہاکی ٹیم سیکیورٹی خدشات کے باعث بھارت نہیں جائے گی۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی ٹیم کو بھارت بھیجنے سے انکار کر دیا تھا، ایشین ہاکی فیڈریشن نے ایشیا ہاکی کپ 2025 کے لیے پاکستان کی جگہ بنگلہ دیش کو ٹورنامنٹ میں شامل کرنے کا پلان بنا لیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025