• KHI: Partly Cloudy 26.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 23°C
  • ISB: Partly Cloudy 21.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 23°C
  • ISB: Partly Cloudy 21.8°C

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی ملاقات

شائع August 26, 2025
— فوٹو: وزیراعظم آفس
— فوٹو: وزیراعظم آفس

وزیراعظم شہباز شریف سے چیف آف دی ایئر اسٹاف ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے ملاقات کی ہے، وزیراعظم نے دفاع وطن کے حوالے سے پاک فضائیہ کے کردار کو شاندار خراج تحسین کیا۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے چیف آف دی ایئر اسٹاف ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے ملاقات کی ہے، وزیراعظم نے دفاع وطن کے لیے پاک فضائیہ کے کردار کو خراج عقیدت پیش کیا، ملاقات میں پاک فضائیہ کے پیشہ وارانہ امور کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاک فضائیہ کے شاہین وطن عزیز کی حفاظت کے لیے سیسہ پلائی دیوار ہیں، معرکہ حق میں پاک فضائیہ کےشاہینوں نےدشمن کے جہاز گرا کر اسے کاری ضرب لگائی۔

کارٹون

کارٹون : 26 مارچ 2026
کارٹون : 25 مارچ 2026