• KHI: Partly Cloudy 28.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 28.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.4°C

کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں پلاسٹک بیگز پر پابندی عائد

شائع August 26, 2025
— فائل فوٹو: شٹر اسٹاک
— فائل فوٹو: شٹر اسٹاک

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں پلاسٹک بیگز پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صفا کوئٹہ اینٹی گریٹڈ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ پروجیکٹ کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں کوئٹہ کی صفائی ستھرائی و خوبصورتی سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی گئی اور اس دوران بتایا گیا کہ کوئٹہ کے 84 وارڈز سے روزانہ ایک ہزار ٹن کچرا اٹھایا جارہا ہے۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ اب تک شہر سے 2 لاکھ 81 ہزار ٹن کچرا اٹھایا جاچکا ہے جب کہ شہر کے 18 نالوں کی صفائی مکمل کی گئی ہے۔۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے صفا کوئٹہ اینٹی گریٹڈ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ پروجیکٹ کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کر دی۔

ان کا کہنا تھا کہ پلاسٹک بیگز پر پابندی سے ماحول کو محفوظ اور شہر کو صاف بنانے میں مدد ملے گی، تاہم حکومت کے اقدامات کی کامیابی عوامی تعاون سے مشروط ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پلاسٹک بیگز کے متبادل ماحول دوست تھیلے استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان کا دارالحکومت کوئٹہ ماحولیاتی بہتری کا ماڈل شہر بنے گا۔

کارٹون

کارٹون : 26 مارچ 2026
کارٹون : 25 مارچ 2026