• KHI: Partly Cloudy 26.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 23°C
  • ISB: Partly Cloudy 21.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 23°C
  • ISB: Partly Cloudy 21.8°C

راولپنڈی: عمران خان کے مکمل طبی معائنے کی درخواست پر جیل حکام سے جواب طلب

شائع August 27, 2025
درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فوری میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم دے — فائل فوٹو: ڈان نیوز
درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فوری میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم دے — فائل فوٹو: ڈان نیوز

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے طبی معائنے کے لیے راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت (اے ٹی سی) میں درخواست دائر کردی گئی، جس پر اے ٹی سی نے جیل حکام سے جواب طلب کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق درخواست عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے اپنے وکلا کے ذریعے دائر کی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے مکمل میڈیکل چیک اپ اور آنکھوں کے معائنے کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے۔

درخواست کی سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔

درخواست گزار کے وکلا نے مؤقف اختیار کیا کہ جیل میں ملاقات کے دوران عمران خان نے آنکھوں میں شدید دباؤ اور دھندلے پن کی شکایت کی، 73 سالہ عمران خان 2 سال سے زیادہ عرصے سے جیل میں ہیں، اور ان کا آخری طبی معائنہ 4 نومبر 2024 کو ہوا تھا۔

درخواست گزار نے کہا کہ بارہا درخواستیں دینے کے باوجود ان کا معائنہ نہیں کیا گیا، موجودہ وفاقی و پنجاب حکومت کے ماتحت کام کرنے والے ڈاکٹروں پر بھروسہ نہیں، عمران خان کے ذاتی ڈاکٹروں کو میڈیکل بورڈ میں شامل کیا جائے۔

علیمہ خان کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت فوری طور پر اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم دے۔

عدالت نے جیل حکام سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 29 اگست تک ملتوی کر دی۔

کارٹون

کارٹون : 26 مارچ 2026
کارٹون : 25 مارچ 2026