• KHI: Partly Cloudy 30.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 29.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 30.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 29.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.6°C

لاہور: گھریلو ناچاقی پر ملزم نے بیوی، بیٹی، سسر اور بھانجے کو قتل کردیا

شائع August 27, 2025
— فائل فوٹو: ڈان نیوز
— فائل فوٹو: ڈان نیوز

لاہور میں گھریلوں ناچاقی پر چار افراد کو قتل کر دیا گیا، جنونی ملزم نے چھری کے وار سے بیوی، بیٹی، سسر اور بھانجے کو قتل کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق جیل سے رہا ہونے والا شخص جلاد بن گیا، ملزم نے بیوی سے جھگڑ کر گھر میں خون کی ہولی کھیل ڈالی۔

تفصیلات کے مطابق عمران نامی شخص نے بیوی سے جھگڑا ہونے پر چھری کے وار شروع کردیئے، اس دوران گھر میں موجود دیگر افراد بچانے کے لیے آگے بڑھے تو ان کے خون سے بھی اپنے ہاتھ رنگ لیے۔

جنونی ملزم نے اپنی بیوی فوزیہ ، بیٹی زینب ، بھانجے رضا اور سسر مرزا کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس کے مطابق 4 افراد کو قتل کرنے کے ملزم موقع سے فرار ہوگیا، پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد تفتیش شروع کردی۔

ایس پی کینٹ کے مطابق ملزم پہلے بھی بیوی پر چھریوں سے حملہ کرچکا ہے

دوسری جانب، پولیس نے مقتولین کی لاشیں پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کرتے ہوئے جلد ملزم کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 26 مارچ 2026
کارٹون : 25 مارچ 2026