• KHI: Cloudy 34.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 33°C
  • ISB: Partly Cloudy 31.3°C
  • KHI: Cloudy 34.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 33°C
  • ISB: Partly Cloudy 31.3°C

اقوام متحدہ نے پاکستان میں سیلاب سے نمٹنے کیلئے 6 لاکھ ڈالر کی ہنگامی امداد جاری کر دی

شائع اپ ڈیٹ
پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے سیلابی صورت حال کا سامنا کر رہا ہے — فائل فوٹو: ایکس
پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے سیلابی صورت حال کا سامنا کر رہا ہے — فائل فوٹو: ایکس

اقوام متحدہ (یو این) نے پاکستان میں مون سون بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے 6 لاکھ ڈالر کی ہنگامی امداد جاری کر دی۔

ڈان نیوز کے مطابق سیکریٹری جنرل یو این کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ نے ہنگامی امدادی فنڈ سے سیلاب متاثرین کے لیے امداد جاری کی ہے۔

امداد سے متاثرین سیلاب کے لیے پناہ گاہوں، طبی امداد، روزگار کے لیے نقد معاونت، حفظانِ صحت کے سامان اور پینے کے صاف پانی کا بندوبست کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے سیلابی صورت حال کا سامنا کر رہا ہے، اس وقت پاکستان کے سب سے بڑے آبادی والے صوبہ پنجاب میں لاکھوں لوگ بے گھر ہوئے ہیں۔

اس سے قبل خیبرپختونخوا میں گلیشیئرز پگھلنے کے نتیجے میں سیلاب سے تباہی میں متعدد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے، جب کہ سیکڑوں گھروں کو نقصان پہنچا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026