• KHI: Partly Cloudy 26.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 23°C
  • ISB: Partly Cloudy 21.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 23°C
  • ISB: Partly Cloudy 21.8°C

پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے بیڑے میں 2 نئے افرا میکس ٹینکر کا اضافہ

شائع August 28, 2025
پاکستان ہر سال غیر ملکی شپنگ کمپنیوں کو 4 ارب 60 کروڑ ڈالر فریٹ کی مد میں ادا کرتا ہے — فائل فوٹو: فیس بک/پی این اسی سی
پاکستان ہر سال غیر ملکی شپنگ کمپنیوں کو 4 ارب 60 کروڑ ڈالر فریٹ کی مد میں ادا کرتا ہے — فائل فوٹو: فیس بک/پی این اسی سی

پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) کے بیڑے میں 2 نئے افرا میکس ٹینکر کا اضافہ ہوگیا، پی این ایس سی کا بیڑہ 10 سے بڑھ کر 12 جہازوں پر مشتمل ہوگیا ہے، وزارت بحری امور نے رواں سال کے آخر تک بحری بیڑہ 20 جہازوں تک بڑھانے کا ہدف مقرر کر دیا۔

پی این ایس سی کے بیڑے میں 2 نئے افرا میکس ٹینکر کا اضافہ ہوچکا، وزارت بحری امور نے رواں سال کے آخر تک بحری بیڑہ 20 جہازوں تک بڑھانےکا ہدف مقرر کر دیا ہے۔

پاکستان ہر سال غیر ملکی شپنگ کمپنیوں کو 4 ارب 60 کروڑ ڈالر فریٹ کی مد میں ادا کرتا ہے، نئے جہاز توانائی کی بڑھتی درآمدات کو موثر انداز میں سنبھالنے میں معاون ہوں گے۔

وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری کو پی این ایس سی حکام کی طرف سے بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ کے دوران وفاقی وزیر جنید انوار چوہدری نے کہا کہ افرا میکس ٹینکرز خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل میں مددگار ثابت ہوں گے، قومی بیڑے کی توسیع توانائی سیکیورٹی کے لیے اہم قدم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی شپنگ پر انحصار کم کرنے سے پاکستان قیمتی زرمبادلہ بچا سکے گا، پی این ایس سی ملکی و غیر ملکی نئے کاروباری مواقع کی تلاش تیز کرے۔

کارٹون

کارٹون : 26 مارچ 2026
کارٹون : 25 مارچ 2026