پاور ڈویژن کی بارشوں اور سیلاب کے دوران بجلی کی مسلسل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت
پاور ڈویژن نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں ( ڈسکوز ) کو بارشوں کے اور سیلاب کے دوران ملک بھر میں بجلی کی مسلسل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔
ملک بھر میں سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پاور ڈویژن نے ڈسکوز کو ہنگامی الرٹ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تمام ڈسکوز بارشوں اور سیلاب کے دوران بجلی کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنائیں۔
پاور ڈویژن نے ہدایت کی ہے کہ سیلابی صورتحال میں بجلی کے انفر ااسٹرکچر کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں اور سب اسٹیشنز، فیڈرز اور کنٹرول رومز کو محفوظ بنانے کے فوری اقدامات کیے جائیں۔
الرٹ میں کہا گیا ہے کہ آپریشنل ٹیمیں الرٹ رہیں اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے تیار رہیں۔
پاور ڈیژن میں فلڈ مانیٹرنگ سیل قائم کردیا گیا ہے اور ڈسکوز کو دن میں دو بار صورتحال کی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پاور ڈویژن نے معاملے کو انتہائی اہم اور فوری نوعیت کا قرار دیتے ہوئے ڈسکوز کو مقامی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اداروں سے قریبی رابطہ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔












لائیو ٹی وی