• KHI: Partly Cloudy 28.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 28.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.4°C

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی نئی فہرست جاری کردی

شائع August 28, 2025
—فائل فوٹو: ریڈیو پاکستان
—فائل فوٹو: ریڈیو پاکستان

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی نئی فہرست جاری کردی، جبکہ تحریک انصاف سمیت چار جماعتیں سربراہوں کے بغیر فہرست میں شامل ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن میں درج سیاسی جماعتوں کی تعداد 167 ہوگئی، چار سیاسی جماعتیں بغیر سربراہ کے سیاسی جماعتوں کی فہرست میں شامل ہیں۔

سنی اتحاد کونسل کے قائم مقام چیئرمین صاحبزادہ حسن رضا، بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ خالد مگسی مقرر جبکہ نعیم حسین چٹھہ پاکستان مسلم لیگ کونسل کے صدر ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف بغیر سربراہ کے سیاسی جماعتوں کی فہرست میں شامل ہے، اسی طرح عوامی ورکرز پارٹی، پاک سر زمین اور پاکستان عوامی راج بغیر سربراہ کے لسٹ میں شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 26 مارچ 2026
کارٹون : 25 مارچ 2026