بلوچستان میں دفعہ 144 میں مزید 15 روز کی توسیع

شائع August 29, 2025
— فائل فوٹو: آئی این پی
— فائل فوٹو: آئی این پی

حکومت بلوچستان نے صوبے بھر میں نافذ کردہ دفعہ 144 میں مزید 15 روز کی توسیع کر دی۔

ڈان نیوز کے مطابق بلوچستان میں 15 روز کے لیے دفعہ 144 کے نافذ کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسلحے کی نمائش، ڈبل سواری، پانچ سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی ہوگی، اسی طرح دفعہ 144کے دوران منہ ڈھانپنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق صوبے بھر میں کالے شیشے والی گاڑیوں پر پابندی ہوگی جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ یکم اگست کو حکومت بلوچستان نے صوبے بھر میں 15 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی تھی۔

جاری حکم نامے میں کہا گیا تھا کہ 15 دن کیلئے ڈبل سواری پر پابندی ہوگی، اسی طرح کالے شیشوں والی گاڑیوں اور اسلحے کی نمائش پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

بعد ازاں، 16 اگست کو بلوچستان بھر میں امن و امان کے پیش نظر عائد کی گئی دفعہ 144 میں 15 روز کی توسیع کردی گئی تھی۔

اسی طرح 13 اگست کو حکومت بلوچستان نے صوبے بھر میں رات کے وقت پبلک ٹرانسپورٹ کی گاڑیوں کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کر دی تھی۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ اب صوبے بھر کی شاہراہوں پر شام 5 بجے سے صبح 5 بجے تک عوامی ٹرانسپورٹ کو چلانے کی اجازت نہیں ہوگی، پابندی کی خلاف ورزی کرنے والی کمپنیوں کے روٹ پرمٹ منسوخ کر دیے جائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 4 دسمبر 2025
کارٹون : 3 دسمبر 2025