وزیراعظم سے ایرانی صدر کا ٹیلی فونک رابطہ، سیلابی صورتحال میں مدد کی پیشکش
وزیراعظم شہباز شریف سے ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ٹیلی فونک رابطہ کرکے سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر اظہار ہمدردی کیا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے وزیراعظم شہباز شریف ٹیلی فونک رابطہ کیا اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر اظہار ہمدری اور پاکستانی عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
ایرانی صدر نے مشکل وقت میں پاکستانی عوام کو ہرممکن مدد کی پیشکش بھی کی، وزیراعظم نے ہمدردی و یکجہتی کے اظہار پر صدر پزشکیان کا شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر کو سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے لیے احترام اور نیک خواہشات کا پیغام بھی دیا۔













لائیو ٹی وی